سعودی عرب کی ایک فوجداری عدالت نے سعودی شہری کو تین ماہ قید کے علاوہ 80 کوڑوں کی سزا اور 10000 ہزار سعودی ریال کا جرمانہ کیا ہے۔ سعودی شہری پر الزام تھا کہ اس نے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرتے ہوئے کویتی گلوکارہ شمس کی شہرت کو نقصان پہنچایا ہے۔ سعودی شہری نے فیس بک اور ٹوئٹر پر گلوکارہ کیخلاف توہین آمیز الزامات عاید کیے تھے۔
سزا پانے والا سعودی شہری ان دنوں اس مقدمے کے حوالے سے ضمانت پر ہے، اسے حق ہے کہ اس سزا کے خلاف اپیل دائر کر سکے۔ دوسری جناب کویتی گلوکارہ کے وکیل کا کہنا کہ اس کی موکلہ بھی اس سزا پر مطمئن نہیں ہے اس لیے وہ
بھی سعودی شہری کی سزا میں اضافہ کرانے کیلیے اپیل دائر کریں گی۔
گلوکارہ شمس کے مطابق وہ شہرت کو نقصان پہنچانے پر سعودی شہری کیخلاف الگ سے بھی مقدمہ دائر کرے گی۔ نیز سوشل میڈیا پر سعودی شہری احلم کے دو مداحوں کو بھی کٹہرے میں لائے گی۔ واضح رہے انہوں نے سوشل میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے گلوکارہ پر الزام عاید کیا تھا کہ گلوکارہ حرام کاری میں ملوث ہے۔ شمس کا دعوی ہے ان لوگوں ایک گروپ کو اسے قتل پر ابھارا ہے۔
سعودی عدالت میں چلائے جانے والے اس مقدمے کے دوران احلم شمس کے بارے میں اپنے دعووں کو ثابت نہیں کرسکا۔ اس وجہ سے عدالت نے اسے سزا سنا دی ہے۔